لاہور گجرپورہ پولیس نے کم عمر لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پہلے متاثرہ لڑکے سے دوستانہ تعلقات استوار کیے اور اسے چائنہ اسکیم میں واقع اپنے گھر بلایا، جہاں بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی کم عمر لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ متاثرہ لڑکے نے تمام تر صورتحال اپنے اہلِ خانہ کو بتائی، جس پر اطلاع ملتے ہی گجرپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔