خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب

اجلاس 19، 18 اکتوبر کو سب آفس اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان جےیوآئی


ویب ڈیسک October 13, 2026
فوٹو: جمعیت علمائے اسلام فیس بک

اسلام آباد:

 

خیبرپختونخواہ گورنر راج اور ایمرجنسی جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا  اجلاس طلب کرلیا ۔ترجمان جے یو آئی
اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا ۔اسلم غوری
اجلاس 18,19 اکتوبر کو سب آفس اسلام آباد میں ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری شرکت کریں گے ۔اسلم غوری
اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کے نفاذ کا ایجنڈا سر فہرست ہے ۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں خطے کے حالات ،مشرقِ وسطیٰ بالخصوص حرمین شریفین  کی صورتحال پر غور وخوض ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مستقبل کے سیاسی فیصلے کئے جائیں گے۔ اسلم غوری
اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں عوامی حقوق ،مہنگائی ،بے روزگاری اور دیگر اہم قومی معاملات پر جماعت کی حالیہ تحریک کا جائز ہ اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور ہوگا ۔اسلم غوری