راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ملیحہ سحر نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس کرادیا جب کہ ملزم شوہر جواد علی نے دوسری مرتبہ ضمانت حاصل کرلی۔
سول جج عاصم ممتاز نے نئی دفعات دھمکیاں 506 میں بھی ضمانت منظور کر لی، ملزم شوہر جواد علی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
پہلے دھمکیوں کی دفعہ 506 عائد نہ ہونے پر ضمانت منظور ہوگئی تھی، پہلی ضمانت منظور ہونے کے فوری بعد نئی دفعات لگا کر دوبارہ گرفتاری کی گئی۔
عدالت نے آج نئی دفعات پر بھی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے روزانہ گھر تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔