کراچی؛ گھر میں فائرنگ سے قتل ہونے طالبعلم کے کیس میں اہم پیشرفت

ابتدائی تفتیشی افسر کے تبدیلی کے باوجود مقدمے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی


ویب ڈیسک October 14, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

منگھوپیر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے طالب علم روشم خان کے والد روئیداد خان نے کیس کی تفتیش کی منتقلی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مقتول کے والد نے وکیل کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی میں درخواست دائر کر دی۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے روشم خان کو قتل کیا، ابتدائی تفتیشی افسر کے تبدیلی کے باوجود مقدمے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔

مقتول کے والد نے کہا کہ ضلع غربی کی تفتیشی ٹیم اصل ملزمان کو تحفظ دے رہی ہے، اہل خانہ کو مقامی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام کو تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کی درخواستوں کے باجود موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ استدعا کی گئی کہ مقدمے کی تفتیش کسی دوسرے ضلع، سی آئی اے یا ایس آئی یو کے حوالے کی جائے۔