حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کردی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارتی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 17 پیسے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 396 روپے 65 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرول فی لیٹر ایک روپے 20 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق 15 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پلیٹس ریٹس، پریمیئم سمیت دیگر عالمی تبدیلیوں کی وجہ سے کی گئی ہے۔