کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق سہراب گوٹھ میں پیڈسٹریل برج کے قریب ٹرک کی چھت سے گر کر 32 سالہ نیاز جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کے علاقے گل گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے 45 سالہ مرتضیٰ زخمی ہوگیا۔ زخمی کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔