لاہور:
گڑھی شاہو میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ٹرالر ڈرائیور اور دیگر عملے کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تیز رفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔