سپریم کورٹ نے پانچ سالہ بچے سے مبینہ ذیادتی کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پانچ سالہ بچے سے ذیادتی اسکول میں ہوئی، یہ کچھ ہوا وہ صحیح نہیں ہے،
ایسے ملزمان کے ساتھ نرمی نہیں رکھی جاسکتی، اگر پولیس نے عدم شواہد کا لکھا ہے تو ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔
وکیل ملزم نے کہا کہ پولیس نے بھی ذیادتی کا ثابت نہ ہونا لکھا ہے، میڈیکل رپورٹ بھی بچی سے ذیادتی کا ثابت ہونا ثابت نہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ باقاعدہ ذیادتی ہوئی یا نہیں یہ ٹرائل کورٹ دیکھے گی۔
ملزم شاہ رخ کے خلاف 24 اگست 2026 کو ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔