باجوڑ:
سعودیہ عرب کے ریاض ائیر پورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کے نوجوان کو سپرد خاک کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے رياض ائیرپورٹ پر یمنی حملے میں شہید ہونے والے (رضوان اللہ ) کی نماز جنازہ ضلع باجوڑ کے علاقہ علیمانوکلے کرکٹ گراؤنڈ تحصیل سالارزئی میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شہید کو سیکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔