پشاور: اسکول عمارت گرنے سے متعلق رپورٹ سی سی پی او پشاور کو ارسال

صبح 9 بج کر 5 منٹ پر پولیس اسٹیشن آغا میر جانی کو اسکول کی عمارت منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی


ویب ڈیسک October 17, 2026

پشاور کی دیر کالونی میں اسکول کی عمارت منہدم ہونے کے واقعے سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز نے رپورٹ سی سی پی او پشاور کو ارسال کردی۔

رپورٹ کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر پولیس اسٹیشن آغا میر جانی کو اسکول کی عمارت منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو طلب کرلیا گیا۔ اسکول کی عمارت پرانی اور ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، جبکہ عمارت کے ناقص انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات کے باوجود اسکول انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جن میں عمارت گرنے کی اصل وجہ اور ذمہ داران کا تعین کیا جارہا ہے۔ اسکول مالک سمیت دیگر ذمہ داروں کی گرفتاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔