رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی میں جیب کترے کا تحفہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

رشی کپور گھوڑی پر سوار ہونے سے پہلے بے ہوش ہو گئے تھے، نیتو کپور


ویب ڈیسک October 17, 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے اپنی شادی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ تقریب میں جیب کترے بھی مہمان بن کر پہنچ گئے تھے۔

نیتو کپور نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی میں کچھ جیب کترے بھی مہمانوں کے روپ میں داخل ہو گئے اور تحائف دے کر چلے گئے، تاہم بعد میں پیکٹ کھولے گئے تو ان میں قیمتی اشیا کے بجائے پتھر اور چپلیں نکلیں۔

اداکارہ کے مطابق تقریب میں اتنا رش تھا کہ وہ گھبراہٹ کے باعث بے ہوش ہو گئی تھیں جبکہ رشی کپور بھی گھوڑی پر سوار ہونے سے پہلے بے ہوش ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ نیتو کپور اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی شادی 22 جنوری 1980 کو ممبئی کے آر کے ہاؤس میں ہوئی تھی، جس میں فلمی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے تھے۔