فیصل قریشی کی اہلیہ کو ان کا حریم فاروق کو گلے لگانا پسند نہیں آیا؟ ویڈیو وائرل

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ثنا فیصل کے تاثرات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں


ویب ڈیسک October 17, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

حال ہی میں فلم ’مینگو جٹ‘ کے پریمیئر میں فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل اور ساتھی اداکارہ حریم فاروق کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب کے دوران فیصل قریشی نے حریم فاروق کو گلے لگایا اور دونوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، تاہم اس موقع پر موجود ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ثنا فیصل کے تاثرات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ثنا جس انداز میں حریم کو دیکھ رہی تھیں، وہ خاصا دلچسپ تھا۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ شاید ثنا بھی گلے ملنے کی توقع کر رہی تھیں، جبکہ بعض افراد نے سرعام گلے ملنے کے انداز پر اعتراض کیا۔

تاہم ثنا فیصل نے وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

https://www.instagram.com/reel/Deh1m96Ooy1/?utm_source=ig_web_copy_link&mdxt=NTc4MTIwNjQ2YQ==