حنا جاوید قتل کیس میں لواحقین نے انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا جب کہ مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے اصل مجرم کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔
راولپنڈی میں بے دردی سے قتل ہونیوالی حنا جاوید کے اہلخانہ نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بھائی فہد جاوید نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن کے سسر نے فون کرکے گھر بلایا کہ چھوٹی سی ایمرجنسی ہے۔ جب وہ گھر پہنچے تو بہن کی لاش شاور کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی اور سسرال والے پرسکون بیٹھے تھے۔
فہد جاوید نے کہا پولیس افسران نے موت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شواہد مل گئے ہیں اب یہ شواہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے جارہے۔
حناجاوید کے بھائی کا کہنا تھا پولیس نے سسر کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا۔ فیصل اور اس کے والد کا نام چالان میں شامل کیا جائے۔میرے بوڑھے والدین پوچھتے ہیں حنا کہاں ہے تو انہیں کیا جواب دوں۔