کراچی؛ ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

متوفی نوجوان اسی علاقے کا رہنے والا تھا، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی


اسٹاف رپورٹر October 17, 2026

کراچی:

عزیزآباد کے علاقے میں ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد 2 نمبر حسین آباد نجی اسپتال کے قریب ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔

ایس ایچ او عزیزآباد انسپکٹر غلام یاسین نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد آصف ولد محمد نوید کے نام سے کی گئی ، متوفی عزیزآباد ہی کا رہائشی تھا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمے دار ہائی روف کے ڈرائیور تاج الدین کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔