مظفرآباد:
مولانا فضل الرحمن کے شہداء سے متعلق توہین آمیز بیان پر آزاد کشمیر کے عوام نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
آزاد کشمیر کی غیور عوام نے سربراہ جے یو آئی کے ریاستی اداروں کیخلاف حالیہ بیان کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا، آزاد کشمیر کی عوام کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملک اور ریاست ہے، سیاست بعد میں آتی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن اقتدار سے باہر ہونے پر سیاسی فائدے کیلئے ملک اور پاک فوج مخالف بیانیے کا سہارا لیتے ہیں، سیاسی مفادات کیلئے قومی اداروں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔
عوام نے کہا کہ آزاد کشمیر کی غیور عوام اپنے ملک اور افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام نے غیر ذمہ دارانہ منفی بیانیے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی سیاست کی پُرزور مذمت کی۔
https://img.express.pk/media/videos/fazlurrehman.mp4