راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں دو موٹر سائیکل سوار کھائی میں گر کر ہلاک

ریسکیو اہلکاروں نے میتوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا


صالح مغل October 18, 2026

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں دو موٹر سائیکل سوار کھائی میں گر گئے.

فوری طور پر ریسکیو 1122 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، کھائی میں گرنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت ہے، دونوں جانبحق ہیں.

جانبحق مرد عورت، میاں بیوی ہیں اور راولپنڈی کے رہائشی ہیں.

ریسکیو اہلکاروں نے میتوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا.

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں، چانچ پڑتال جاری.