نوجوان کو ہیروگری مہنگی پڑگئی، پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی کرنے پر حوالات جاپہنچا

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعہ پر نوٹس لیا اور پرچہ کاٹنے کا حکم دے دی


ویب ڈیسک October 18, 2026

ایئرپورٹ روڈ پٹرولنگ آفیسر عمران نے اپلائیڈ فار گاڑی کوٹریفک وائیلشن پر روکا  جس پر ڈرائیور نے کاغذات دکھانے کے بجائے فون کرکے اویس نامی نوجوان کو بلالیا.

ملزم نے لگژری گاڑی سے اترتے ہی پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی اور دست و گریبان ہونے کی کوشش کردی.

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعہ پر نوٹس لیا اور پرچہ کاٹنے کا حکم دے دیا.

 اویس نامی ملزم کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے.

ملزم گاڑی سمیت تھانے جنوبی چھاونی میں بند ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے موجود، بدتمیزی ہرگزبرداشت نہیں.