معروف یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز نے اہلیہ کی کمائی پر انحصار کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اریب پرویز سے سوال کیا گیا کہ کیا بیوی کی زیادہ آمدنی شوہر میں احساسِ کمتری پیدا کرتی ہے؟ جس پر اریب نے جواب دیا کہ لوگوں کو کیسے معلوم ہے کہ ہم دونوں میں سے کون زیادہ کماتا ہے؟ ممکن ہے انہیں میری آمدنی کا اندازہ ہی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی فضول باتیں کرتے رہتے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی اپنی آمدنی عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی۔
اریب پرویز کے مطابق وہ ریسٹورنٹ ’فور‘ سمیت متعدد کاروبار چلا رہے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹ میں چار شراکت داروں نے برابر سرمایہ لگایا ہے۔
https://www.youtube.com/shorts/_okXK-o8pos
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور اقرا کنول مل کر کام کرتے ہیں اور دونوں نے اپنی محنت سے سب کچھ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اقرا کنول اپنے مقبول یوٹیوب چینل ’سسٹرولوجی‘ کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔