معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی صاحب کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں رجب بٹ سے سوال کیا گیا کہ وہ کس مشہور شخصیت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گے؟
رجب بٹ نے پہلے مذاق میں کہا کہ وہ اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے کیونکہ ان کی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=uOJyMoZt3Q0&t=3195s
بعدازاں انہوں نے عبدالستار ایدھی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، بشرطیکہ ناظرین انہیں اس کردار میں قبول کریں۔

تاہم ان کی اس خواہش پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ پہلے خود کو دیکھیں، یہ کردار آپ پر مناسب نہیں لگے گا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ آپ اپنے بچے کا خیال نہیں رکھتے اور اتنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔



