کراچی؛ گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی

چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگی تھی، فائر بریگیڈ حکام


ویب ڈیسک October 19, 2026

کراچی:

سائٹ ایریا میٹروول کے قریب پلاٹ نمبراے 14 پر واقع اورمونڈیا گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 5 سے زائد فائر ٹینڈرز پہنچ گئے جبکہ دو باوزر بھی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے موقع پر موجود ہیں۔ اسنارکل بھی ممکنہ خدشات کے پیش نظرمذکورہ مقام پر روانہ کی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگی تھی، بالائی منزل پر فیکٹری کا گودام بنا ہوا ہے۔