کراچی:
کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈنز کے درمیان تنازع کے بعد نامعلوم افراد نے ریلوے افسر کے گھر اور دفاتر کے باہر کچرا پھینک دیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر ڈی ایس ریلوے کے گھر کے دروازے پر کچرا ڈالا گیا، جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ریلوے دفاتر کے باہر بھی کچرا پھینکا گیا۔
اسی طرح شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب بھی کچرا ڈالے جانے کی اطلاع ہے۔
تاحال متعلقہ حکام کو معلوم نہیں ہوسکا کہ کچرا کس نے، کب اور کیوں پھینکا۔ واقعے کے حوالے سے اب تک پولیس کو کوئی شکایت بھی درج نہیں کرائی گئی۔