ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 600  روپے فی کلو، پنجاب اور کے پی میں 500 روپے کلو فروخت جاری


ویب ڈیسک October 19, 2026

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی گیس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا کہ  پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 600  روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں گھریلو سیلنڈر 7200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں گیس 500 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ  
پنجاب اور کے پی میں گھریلو سلنڈر6 ہزار روپے کا فروخت ہورہا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ روز مزید قیمت بڑنے کا امکان ہے۔ اوگرا نے اکتوبر کے لیے 279 روپے فی کلو اور گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3350 مقرر کر رکھی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا اربوں روپے کی لوٹ مار کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمت کو کنٹرول کرنے  لیے حکومت اپنے ایس ایس جی سی ٹرمینل کو استعمال کرے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنےکےئے فوری ایل پی جی مپورٹ کی جائے۔