نوشہرہ:
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پاک فوج کے انجینئرز نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی۔
پاک فوج نے مقامی افراد کی خواہش پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے انڈر پاس تعمیر کیا، جسے سپاہی ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
نو تعمیر شدہ انڈر پاس کا افتتاح کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ انڈر پاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 100 کے وی اے کا متبادل جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے تعمیر کیے گئے انڈر پاس سے علاقے میں آمدورفت بہتر بنانے اور زمینی رابطوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔