بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کی جانب بڑی پیشرفت، تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی آگئے

دہشتگردی اور دشوار علاقوں کے باوجود پولیو ورکرز کا بچوں تک ویکسین پہنچانا انتہائی قابل تحسین ہے، صوبائی وزیر صحت


ویب ڈیسک October 20, 2026

بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں تمام 23 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج منفی آ گئے ہیں۔

صوبائی حکومت پولیو سے پاک بلوچستان کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ صوبے میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی آنا 2 سالہ مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ۔ پچھلے 2 سال سے پولیو کا کوئی نیا کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی مسلسل نگرانی نے مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دہشت گردی اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود پولیو ورکرز کا بچوں تک ویکسین پہنچانا انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔

https://img.express.pk/media/videos/balochistan_polio.mp4