پاک قطر سکیورٹی پارٹنرشپ اور داخلی سلامتی میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

دونوں ممالک علاقائی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کررہے ہیں، محسن نقوی


ویب ڈیسک October 20, 2026

پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی پارٹنر شپ اور داخلی سلامتی میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سکیورٹی پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ دونوں وزارتوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ قطری وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔