کراچی:
سندھ کابینہ نے میر رضا قتل کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران میر رضا کیس کی رپورٹ 7 مختلف لفافوں میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر سندھ کابینہ نے میر رضا کیس کی اس تفصیلی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کابینہ کے فیصلے کے تحت میر رضا کیس کی یہ رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کی ایک کاپی متاثرہ خاندان کو بھی لازمی فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس رپورٹ پر مکمل اور موثر عمل درآمد کے لیے ایک خصوصی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی میں ضیاء الحسن لنجار، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل شامل ہوں گے جو رپورٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔