لاہور؛ بسنت کی تاریخ تبدیل، مارچ 2027 میں نئی تاریخیں مقرر

حکومت پنجاب سے اس سے قبل 29 جنوری سے 7 فروری تک 10 روزہ بسنت کا اعلان کیا تھا، جس سے تبدیل کردیا گیا


ویب ڈیسک October 20, 2026
بسنت پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرادی گئی ۔ فوٹو : فائل

پنجاب کی کابینہ نے بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کر لی، جس کے تحت لاہور میں بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاہور میں بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیج دی گئی تھی، جس کی منظوری دے دی گئی اور اس کے تحت  مارچ 2027 کی نئی تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے لاہور میں بسنت کے شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی، بسنت کی تاریخ میں تبدیلی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں سے متعلق سمری منظور کر لی، اس سے قبل حکومت پنجاب نے 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا تاہم بسنت کے سابقہ شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو تقریبات منعقد ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخوں کی منظوری کے بعد لاہور میں جشن بسنت مارچ 2027 میں ہوگا۔