کراچی، ہندوؤں کا مذہبی تہوار نوراتری اختتام پذیر ہو گیا

ہندو مذہب میں وجے دشمی کو نیکی کی بدی پر فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے


اسٹاف رپورٹر October 20, 2026

کراچی:

ہندوؤں کا مذہبی تہوار نوراتری نو راتوں کی پوجا پاٹ کے بعد دسویں دن وجے دشمی اور دسہرہ کے تہوار کے ساتھ ہو گیا۔

شہر قائد میں میں ہندو برادری نے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ماتا درگا کی پوجا پاٹ کی، مندروں میں خصوصی پوجا اور آرتی کا اہتمام کیا گیا، عقیدت مندوں نے ماتا کے مندروں میں پرساد چڑھایا اور ملک میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں، اس موقع پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔

ہندو مذہب میں وجے دشمی کو نیکی کی بدی پر فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مذہبی روایت کے مطابق یہ دن ماتا درگا کی مہیشاسر پر فتح اور بھگوان رام کی راون پر فتح کی یاد دلاتا ہے، اسی مناسبت سے اس دن کو دسہرہ بھی کہا جاتا ہے۔

رام ناتھ مہاراج نے اس موقع پر کہا کہ یہ تہوار نیکی کی بدی پر فتح کا پیغام دیتا ہے۔

نوراتری کے دسویں دن مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد تہوار اختتام کو پہنچا، دسہرہ کے موقع پر بعض مقامات پر ماتا کی وانڑیاں کا جلوس نکالا گیا اور سمندر میں وسرجن کیا گیا۔

نوراتری کے دوران گربا اور ڈانڈیا رقص نے بھی تہوار کو ثقافتی رنگ دیے، روایتی لباس، موسیقی اور اجتماعی رقص کے ذریعے ہندو برادری نے اپنی مذہبی اور ثقافتی روایات کا اظہار کیا۔