گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا کی نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کیلئے متحرک

منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تعمیراتی مقام پر تین شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت


خالد محمود October 21, 2026

پشاور:

کمشنر پشاور نے جمیل چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا تعمیراتی کام تیز کرنے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر پشاور نے کہا کہ جمیل انڈر پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے جس کا افتتاح 15 نومبر تک کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-10-21%20at%207-41-15%20AM.mp4

کمشنر پشاور نے کہا کہ عوام کو آمدورفت میں کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تعمیراتی مقام پر تین شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ جمیل چوک انڈر پاس کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔