تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی

میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے


ویب ڈیسک October 21, 2026

تھرپارکر میں رینجرز کے فری میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

تھرپارکر کے دور افتادہ علاقے نگرپارکر میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور ابتکار راہ روشن این جی او کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 721 سے زائد مقامی مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

کیمپ میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور این جی او کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے خدمات انجام دیں۔ جنرل میڈیکل، آرتھوپیڈک، گائناکالوجی، ڈرماٹولوجی اور ڈینٹل کے ماہر ڈاکٹروں نے مقامی مریضوں کا معائنہ کیا، جبکہ انہیں مفت علاج اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ اہل علاقہ نے دور افتادہ علاقے نگرپارکر میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاکستان رینجرز (سندھ) اور ابتکار راہ روشن این جی او کا شکریہ ادا کیا۔

https://img.express.pk/media/videos/tharparkar_medical_camp.mp4