چینی شہریوں کا کرپٹو کرنسی کیلیے اغوا؛  عدالت کا ملزمان کو ضمانت دینے سے انکار

ملزمان نے چینی شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا، رقم بٹ کوائن کے ذریعے طلب کی، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک October 21, 2026
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف 10 سے 4 چینی شہریوں کے اغوا کے مقدمے میں 4 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چینی شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا اور رقم بٹ کوائن کے ذریعے طلب کی جارہی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ پورا گینگ پیسوں کے لیے اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

بعد ازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔