چائے پینے والوں میں خطرناک بیماریوں کے امکانات کم ہونے کا انکشاف

تحقیق میں شامل چین کے 4 لاکھ 85 ہزار 934 بالغ افراد کا اوسطاً 9.05 سال تک جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک October 22, 2026

ایک تحقیق کے مطابق چائے پینے والے افراد میں چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں خون کی شریانوں کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جرنل آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں شامل چین کے 4 لاکھ 85 ہزار 934 بالغ افراد کا اوسطاً 9.05 سال تک جائزہ لیا گیا۔ اس عرصے کے دوران دل کی بیماریوں، دماغی و شریانی امراض، پھیپھڑوں سے متعلق دل کی بیماری اور ہاتھ پاؤں کی شریانوں کی بیماری کے مجموعی طور پر 14 ہزار 863 کیسز سامنے آئے۔

نتائج کے مطابق باقاعدگی سے چائے پینے کا تعلق ان بیماریوں کے مجموعی خطرے میں 11 فی صد کمی سے تھا۔ ہفتہ وار چائے پینے والے افراد میں خطرے کی سب سے کم شرح روزانہ تقریباً 6 سے 8 کپ چائے پینے کی مقدار پر دیکھی گئی۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ بلیک ٹی کا خون کی شریانوں کی بیماریوں کے کم خطرے سے تعلق سبز چائے کے مقابلے میں زیادہ مستقل تھا۔

چائے کی مقدار یا اس کی تیزی کے حوالے سے معتدل طاقت والی چائے پینے والوں میں خطرہ سب سے کم پایا گیا۔ جبکہ انتہائی گرم، یعنی منہ جلانے والی چائے پینے کا تعلق خون کی شریانوں کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے سامنے آیا۔

تحقیق کے مصنفین کے مطابق چائے پینے کی عادت، سگریٹ نوشی کی صورتِ حال اور جسمانی سرگرمیوں کا بھی مجموعی طور پر شریانوں کی صحت سے تعلق پایا گیا۔

ان عوامل میں چائے باقاعدگی سے پینا، موجودہ دور میں سگریٹ نوشی نہ کرنا اور زیادہ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا شامل تھا۔ ان تینوں عادات کو اپنانے والے افراد میں خون کی شریانوں کی بیماریوں کا خطرہ سب سے کم دیکھا گیا۔