یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ

قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد ڈوگرہ راج کے خلاف مزاحمت کی اہم علامت بن گئی تھی


ویب ڈیسک October 22, 2026

22 اکتوبر یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، جو ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کا یادگار دن ہے۔

22 اکتوبر 1947 کو مظفرآباد میں ڈوگرہ راج کے خلاف فیصلہ کن پیش قدمی کا آغاز ہوا، جب پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مظالم کے خلاف قبائلی لشکر کشمیریوں کی مدد کے لیے مظفرآباد کی جانب بڑھا۔

خورشید انور کی قیادت میں 22 اکتوبر 1947 کو تاریخی معرکے کا آغاز ہوا، جس کے دوران ڈوگرہ فوج کی دفاعی پوزیشنیں ٹوٹ گئیں۔

مظفرآباد اور دومیل کے اہم مقامات پر کنٹرول کی وجہ سے اوڑی، بارہمولہ اور سرینگر کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار ہوئی۔ قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد ڈوگرہ راج کے خلاف مزاحمت کی اہم علامت بن گئی۔

فتحِ مظفرآباد کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی تاریخی داستان کا اہم باب ہے۔ یہ دن 22 اکتوبر 1947 کو ڈوگرہ راج کے خلاف شروع ہونے والی فیصلہ کن پیش قدمی اور قبائلی لشکروں و مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

https://img.express.pk/media/videos/muzaffarabad_dogra_raj.mp4