وزیراعظم ایپکس کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم کو امن وامان کی صورت حال پربریفنگ دی جائے گی


ویب ڈیسک October 22, 2026

وزیراعظم شہباز شریف پشاورپہنچ گئے جہاں وہ ایپکس کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم کو امن وامان کی صورت حال پربریفنگ دی جائے گی،‏ ‏وزیرخزانہ اورنگزیب،‏ وزیر قانون نذیراعظم تارڑ اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی ایڈوائزری کونسل کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورںرہائوس پہنچ گئے،‏ علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی گورنرہاؤس میں موجود ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=hMgK_482SQo