بلوچستان کی صنعتی ترقی میں اہم پیش رفت، پہلی ڈیجیٹل اسٹیل ملز نے کام شروع کر دیا

صنعتی زون میں قائم اسٹیل ملز میں خودکار نظام کے تحت یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے


ویب ڈیسک October 22, 2026

کوئٹہ:

بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پہلی ڈیجیٹل اسٹیل ملز نے کام شروع کر دیا ہے۔

کوئٹہ کے ایسٹرن بائی پاس انڈسٹریل زون میں تقریباً 300 اشیاء تیار کرنے والی مختلف صنعتیں قائم ہیں۔ صنعتی زون میں قائم اسٹیل ملز میں خودکار نظام کے تحت یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

کوئٹہ کی جدید ڈیجیٹل اسٹیل ملز میں عالمی معیار کے مطابق 60 گریڈ کا سریا تیار کیا جا رہا ہے۔

اسٹیل ملز کے سی ای او امین اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتی تعمیراتی سرگرمیوں کے سبب یہاں اسٹیل ملز کی موجودگی بہت فائدہ مند ہے۔

جدید اسٹیل یونٹ کے قیام سے بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔