کراچی؛ زخمی حالت میں گرفتار ملزم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک

پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا


اسٹاف رپورٹر October 22, 2026

کراچی:

ملیر سٹی پولیس کے ہاتھوں میں مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا جانے والا ملزم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے خیابانِ محمد، 60 فٹ روڈ، مین گیٹ ملیر سٹی کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا ایک ملزم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ملیر سٹی پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت تنویر احمد ولد شاہ زین اور اس کے ساتھی کی شناخت زرین ولد محمد وحید کے ناموں کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہلاک و گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول، 11 ہزار روپے کی نقدی اور سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس واقعے سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ زیرِ حراست ملزم سے مزید تفتیش اور دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔