رشوت لے کر اشتہاری ملزم کو چھوڑنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

پولیس اہلکار نواز نے ایف آئی اے گجرات کے مقدمہ نمبر 200/25 میں مطلوب اشتہاری ملزم فضل عباس کو رشوت لے کر چھوڑ دیا


اسٹاف رپورٹر October 22, 2026
گرفتار پولیس کانسٹیبل (فوٹو : لاہور پولیس)

لاہور:

تھانہ نواں کوٹ پولیس نے رشوت لے کر اشتہاری ملزم کو چھوڑنے والے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس کے مطابق تھانہ نواں کوٹ میں درج مقدمہ نمبر 3226/26 میں نامزد کانسٹیبل نواز کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے، کانسٹیبل نواز پر 10 ہزار روپے رشوت لے کر اشتہاری ملزم فضل عباس کو چھوڑنے کا الزام ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اشتہاری ملزم فضل عباس ایف آئی اے گجرات کے مقدمہ نمبر 200/25 میں مطلوب تھا، اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار بھی جواب دہ ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ وردی کی آڑ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محکمہ پولیس میں احتساب اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔.