لاہور: سگیاں کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جانبحق

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ تیز رفتار لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا


ویب ڈیسک October 22, 2026

لاہور میں سگیاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جانبحق ہوگئے۔

واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ تیز رفتار لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا، حادثے میں لوڈر رکشہ پر سوار دو افراد  موقعہ پر جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت عثمان اور ارسلان کے نام سے ہوئی، ڈرائیور گرفتار جبکہ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔