ٹرمپ کا ایران پر تیل مہنگا کرنے کا الزام؛ آبنائے ہرمز کی بارودی سرنگیں من گھڑت ہیں

 ایران امن گھڑت واقعات پھیلا کر امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمت بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے


ویب ڈیسک October 22, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں حملوں اور بارودی سرنگوں سے متعلق جعلی واقعات گھڑ رہا ہے حالانکہ اس آبی گزرگاہ سے تیل کی ترسیل جنگ شروع ہونے سے پہلے کی سطح سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے من گھڑت واقعات پھیلا کر امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمت بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ ان کا اثر نتائج پر پڑے۔

صدر ٹرمپ نے زور دیکر کہا کہ آبنائے ہرمز سے اب جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل گزر رہا ہے اس لیے ایران کا مقصد قیمتوں میں اضافے کے لیے ایسے من گھرٹ دعوے کرکے مارکیٹ کو خراب کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی حکومت کو ’برائی پر مبنی نظام‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف سات ماہ سے بھی کم عرصے میں حکومت مخالف احتجاج میں 75 ہزار مظاہرین مارے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہونےوالے  ہیں اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے لیے سیاسی دباؤ کا سبب بنی ہوئی ہیں جبکہ صدر ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔