ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرین سے گر کر شخص جاں بحق

فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی


اسٹاف رپورٹر October 23, 2026

کراچی:

شہر قائد میں ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک پر ٹرین سے گر کر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ چلتی ٹرین سے گر کر پیش آیا ہے جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم ریلوے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔