راولپنڈی میں دو خواتین کا اندوہناک قتل، گھر سے لاشیں برآمد

قریشی آباد میں ملنے والی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے


ویب ڈیسک October 23, 2026

راولپنڈی:

 

تھانہ دھمیال کے علاقے قریشی آباد میں دوہرے قتل کی واردات میں گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، ان کی عمریں تقریباً 30 اور 35 سال بتائی جارہی ہیں۔

پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔