پشاور:
گورنر راج کے بعد جنوبی خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی اور منشیات کےخلاف فوری کارروائی کے لیے عوام نے اپیل کر دی ہے۔
شہریوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سرعام منشیات کے استعمال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کا مطالبہ کر دیا۔
جنوبی خیبر پختونخوا کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں، اسمگلروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت اور بنوں میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نئے کونسلرز مؤثر کردار ادا کریں۔ گورنر راج کے نفاذ سے روزانہ کے دھرنے، ریلیاں اور انتشار ختم ہو چکے اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ امن کی بحالی سے کاروبار معمول پر آگئے ہیں، اب حکومت کو مہنگائی پر بھی فوری قابو پانا چاہیے۔