کراچی:
کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہوگئی۔
واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر 98 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کو چند روز قبل ہی نجی اسپتال سے متعدی امراض کے اسپتال نیپا منتقل کیا گیا تھا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے کا تعلق ملیر کے علاقے سے تھا۔
اسپتال کے ترجمان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ متعدی امراض کے اسپتال میں زیر علاج ڈیڑھ سالہ بچہ آج دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ بچے کی موت منکی پاکس کے باعث ہوئی ہے۔