اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات کیس میں اہم پیشرفت

گزشتہ سماعت پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے


ویب ڈیسک October 24, 2026

کراچی:

اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن اور ان کے ساتھی ملزم کیخلاف منشیات فروشی کا کیس اینٹی نارکوٹکس کورٹ منتقل کردیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ساحر حسن کو ڈیفنس سے منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ساحر حسن اور شریک ملزم ضمانت پر ہیں جو سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔