خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں گرہ گلداد میں کواڈ کاپٹر گرنے سے ایک بچہ شہید، دوسرا شدید زخمی ہو گیا والدہ بھی زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں گرہ گلداد میں کواڈ کاپٹر گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک بچہ شہید جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے میں زخمی بچے کی والدہ بھی زخمی ہوئیں۔ واقعے کے بعد گرہ گلداد کے مکینوں نے بچوں کی لاشیں ہتھالہ چوک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔
مظاہرین واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے انصاف اور شہری آبادی کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔