مظفرآباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت  7 افراد جاں بحق

گھاس سے لدی جیپ شکر پٹیاں سے سیری درہ جا رہی تھی، گاڑی پر سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا


ویب ڈیسک October 25, 2026
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

مظفرآباد:

مظفرآباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے گاڑی میں سوار تمام 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے شکر پٹیاں میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تمام 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بھی حادثے میں 7 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھاس سے لدی جیپ پر 2 بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔ دشوار گزار راستے پر ڈرائیور جیپ پر قابو نہیں رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں حکام نے ڈرائیور عبدالوحید سمیت تمام 7 افراد کی موت کی تصدیق کر دی۔ جیپ شکرپٹیاں سے سیری درہ جا رہی تھی۔