راولپنڈی: مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، مبینہ ڈاکٹر گرفتار

پولیس نے  متوفیہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ چیک کیا تو متوفیہ کی موت بوجہ ری ایکشن انجکشن ہونا پائی گئی


صالح مغل October 25, 2026

راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق پولیس کے مقدمہ درج کرکے ملزم مبینہ ڈاکڑ جو کمپاونڈ ر بتایا جاتا ہے کو گرفتار کرلیا  جب کہ تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق توقیر احمد نے بتایا کہ پانچ سالہ بتھیجی جنت فاطمه کی طبعیت خراب ہوئی تو اسکو میں اور میرے والد چیک اپ کے لئے اسکو جھامرہ مورگاہ مین  ڈاکٹر یونس کے لیکر آئے جس نے بچی کو فوری انجکشن لگایا جسکی وجہ سے بھی زمین پر گر پڑی بیٹی کا رنگ سیاہ ہونا شروع ہو گیا اور منہ سے جھاگ آنا شروع ہو گئی۔

جس کی حالت ناساز ہو گئی ڈاکٹر یونس نے کہا کہ اسکو بڑے ہسپتال لے جاؤ جسکو میں نے فوری بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی لیکر گیا جہاں پر ڈاکٹر نے کہا کہ بچی کو کوئی غلط انجکشن لگا ہے جو کہ ری ایکشن کر گیا ہے۔

بےنظیر بھٹو اسپتال والوں نے کافی کوشش کی مگر لیکن بچی کی سانس بحال نہ ہو سکی حالت زیادہ خراب ہونے کیوجہ سے میری بھتیجی کی ڈیتھ ہو گئی ہے ڈاکٹر یونس نے سخت زیادتی کی ہے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

پولیس نے  متوفیہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ چیک کیا تو متوفیہ کی موت بوجہ ری ایکشن انجکشن ہونا پائی گئی کون بچی کا پوسٹمارم کرانے کے  بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ ملزم مبینہ ڈاکٹر جو محض کمپوڈر تھا کو گرفتار کرلیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کو ساتھ رکھا گیا اور کلینک کو سیل کرانے کا پراسز بھی کیا جارھا ہے جبکہ ملزم پولیس ریمانڈ میں جس سے انجکشن برآمد کرانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔