راولپنڈی؛ چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا


صالح مغل October 25, 2026

راولپنڈی:

صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ چھریوں کے وار سے شہری کو زخمی کیا جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا۔

واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایس پی راول کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔