ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو خریداروں کی شکایات کا سامنا

ایپل نے بھی تاحال ان واقعات کی وجہ کے بارے میں باضابطہ نتائج جاری نہیں کیے


ویب ڈیسک October 25, 2026

ایپل کے پہلے فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون آئی فون ڈو کی فروخت شروع ہوتے ہی بعض ابتدائی خریداروں نے اس کی اندرونی فولڈنگ اسکرین میں دراڑیں پڑنے کی شکایات کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بعض صارفین کے فون کی اسکرین فولڈنگ حصے کے قریب خراب ہوئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ایک آسٹریلوی خریدار نے دعویٰ کیا کہ تقریباً چھ گھنٹے استعمال اور فون کو 20 مرتبہ سے بھی کم کھولنے کے بعد اسے غیر معمولی مزاحمت محسوس ہوئی، جس کے بعد اسکرین سے کریک کی آواز آئی اور فولڈنگ لائن کے ساتھ ڈسپلے خراب ہوگیا۔

صارف کا کہنا تھا کہ فون گرا نہیں تھا اور باہر سے بھی کوئی نمایاں نقصان موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں ایپل اسٹور نے اس کا فون تبدیل کردیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

چین اور دیگر ممالک سے بھی ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں فولڈنگ اسکرین کے درمیان روشن لکیروں اور دراڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کتنے فونز میں پیش آیا ہے اور آیا یہ کسی وسیع پیمانے پر مینوفیکچرنگ یا ڈیزائن کی خرابی ہے یا نہیں۔

ایپل نے بھی تاحال ان واقعات کی وجہ کے بارے میں باضابطہ نتائج جاری نہیں کیے۔