پاکستان کی صائمہ شہزاد نے ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

اس ایونٹ کا انعقاد پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 25, 2026

پاکستانی ویٹ لفٹر صائمہ شہزاد نے اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے ایشین ماسٹرز اینڈ ورلڈ ماسٹرز گراں پری 2026 میں 61 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

چھ روزہ ایونٹ 20 سے 25 اکتوبر تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں منعقد ہوا۔ اس کا انعقاد پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ منتظمین کو ایونٹ میں 21 ممالک کے تقریباً 250 کھلاڑیوں کی شرکت کی توقع تھی۔

صائمہ شہزاد اس سے قبل 2019 میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز (ایس اے جی) کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔